یمن

یمن میں جارح سعودی اتحاد سے وابستہ عسکریت پسند گروہوں ہائی الرٹ

شیعیت نیوز: ذرائع ابلاغ نے یمن کے تمام محاذوں پر سعودی جارح اتحاد سے وابستہ عسکریت پسند گروہوں کے ہائی الرٹ ہونے کی خبر دی ہے۔

سعودی اتحاد سے منسلک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مستعفی اور سعودی عرب کی حامی حکومت نے اپنے عسکریت پسند گروہوں کو تمام محاذوں پر چوکنا رہنے کا حکم دیا ہے۔

گذشتہ ہفتے جدہ اجلاس میں یمن میں جنگ بندی کو مضبوط کرنے کے مطالبے کے باوجود فوجی کشیدگی کے اشارے مل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یمن کے سات سالہ محاصرے اور کشیدگی کے خاتمے کی امید لئے دو اپریل کو دو ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، جو سعودی جارح اتحاد کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود دو جون کو دوبارہ سے دو ماہ کی مدت کے لئے بڑھا دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر پر صیہونی قبضہ ہونے نہیں دیں گے، العزیز بن حبتور

یمن پر حملہ آور اتحاد نے اس عرصے کے دوران مذکورہ بالا جنگ بندی کی ہزاروں بار خلاف ورزی کی ہے، جس پر صنعاء کی جانب سے بار بار احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

جدہ اجلاس کے بیان میں یمن میں جنگ بندی، یمنی صدارتی کونسل کی تشکیل اور سیاسی حل تک پہنچنے کی اہمیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم تمام یمنی فریقوں کو فوری طور پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں مذاکرات شروع کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینیئر رکن اور انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں انقلاب کے قائد موجودہ جنگ بندی کی شرائط کا جائزہ لے رہے ہیں، کیونکہ ابھی تک کے اقدامات سے جنگ بندی کسی طور بھی سود مند نہیں ہے اور نہ ہی اس سے یمنی عوام مطمئن ہے۔ یہ جنگ بندی اپنے انجام کو نہیں پہنچے گی تاوقتیکہ یمن کے لوگ میدان میں فتح یاب ہوں اور ان سے محاصرہ اٹھا لیا جائے۔

انہوں نے جارحین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم لڑیں گے اور ہم کسی سے نہیں ڈرتے، نہ اس سے پہلے کبھی ڈرے ہیں، نہ آئندہ ان لوگوں سے ڈریں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button