پشاور، محرم الحرام کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز سے تاجر وں کے وفد کی ملاقات

20 جولائی, 2022 01:28

شیعیت نیوز: ایس ایس پی آپریشن پشاور کاشف آفتاب عباسی سے محرم الحرام کے حوالے سے تاجروں کے وفد کی خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں تاجر برادری نے یقین دلایا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجلسوں کے تحفظ کے لئے تاجر برادری پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور آفتاب عباسی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران عوام دوست ماحول بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ پشاور پولیس تاجروں کی قربانیوں اور شہر کے امن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پشاور پولیس محرم کے دوران شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے فرائض احسن طریقے سر انجام دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امام زادہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؑ کا 1292واں عرس، کراچی میں تعطیل کا اعلان

تاجروں کے وفد نے مختلف تجاویز سمیت درپیش مسائل سے ایس ایس پی آپریشن کو آگاہ کیا، جس پر ایس ایس پی آپریشن نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادی طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

4:28 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top