صیہونی وزارت صحت کی ویب سائٹوں پر پھر سائبر حملے
شیعیت نیوز: صیہونی وزارت صحت سمیت غاصب اسرائیل کے متعدد اداروں کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں کی خبریں ملی ہیں۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، عبری زبان میں شائع ہونے والے اخبارات و جرائد نے صیہونی وزارت صحت کی ویب سائٹ ہیک کر لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائبر حملوں کی وجہ سے صیہونی وزارت صحت کی آن لائن خدمات معطل ہوگئی ہیں۔
اسرائیل کی کورونا کنٹرول کمیٹی کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کی وجہ سے تل ابیب آنے والے مسافروں کے لیے آن لائن ویری فیکیشن کی سہولت معطل ہو گئی ہے۔
صیہونی وزارت صحت نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کی ویب سائٹ بیرونی دنیا کی دسترس سے خارج اور صرف انٹرنل آئی پیز پر کام کر رہی ہیں۔
پچھلے چند ہفتے کے دوران اسرائیل کے اہم اداروں پر کئی بار سائبر حملے ہو چکے ہیں۔ ایک ہفتے قبل صیہونی حکومت کی بلدیہ کے نظام پر سائبر حملے ہوئے تھے جس سے صیہونی بلدیہ کا مالیاتی نظام اور شہری خدمات کا نظام بری طرح متاثر ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ہم روس پر پابندیاں لگانا اور یوکرین کی حمایت کرنا بند نہیں کریں گے، جوزپ بریل
دوسری جانب صیہونی سائبر سکیورٹی ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ سائبر حملوں کے نتیجہ میں اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کا بڑا حصہ منظر عام پر آچکا ہے جو بہت بڑا خطرہ ہے۔
صہیونی اخبار نے ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ فلسطینی شہروں میں سے ایک کے سیوریج سسٹم پر حالیہ ہیکرز کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ سائبر جنگوں کے درمیان اسرائیل کے بہت سے بنیادی ڈھانچوں کے نظام بے نقاب ہو چکے ہیں، صہیونی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے دریافت کیا ہے کہ ساحلی شہر ’’اورعقیفا‘‘ کا سیوریج سسٹم بغیر کسی بنیادی تحفظ کے مکمل طور پر ویب کے سامنے ہے۔
اسرائیلی سائبر محققین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں اور بیرون ملک بہت سے صنعتی نظام اسی طرح کی ہیکنگ کا شکار ہیں جو ہیکرز کو رسائی حاصل کرنے، نظام کو کنٹرول کرنے اور اسے نقصان پہنچانے کی اجازت دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہیکرز نے ایک تصویر شائع کی جس میں شہر عقیفا میں سیوریج پمپ کنٹرول سسٹم کا گرافیکل انٹرفیس دکھایا گیا ہے، ہارٹیز کے مطابق، تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ انٹرفیس مکمل طور پر غیر محفوظ ہے اور اسے پاس ورڈ کی بھی ضرورت نہیں ہےجبکہ ویب سائٹ میں محفوظ ہائپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول بھی استعمال نہیں ہوا ہے۔
ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق اس میڈیا کے رابطہ کے بعد صہیونی سائبر انتظامیہ نے جمعرات کی صبح اس شہر کی میونسپلٹی سے رابطہ کیا لیکن اس کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک صارف انٹرفیس کھلا رہا اور جمعرات کی شام تک رسائی بند کر دی گئی۔







