فلسطینی اتھارٹی امریکہ کے دھوکے پر مبنی وعدوں کے چکر سے نکل آئے، فلسطینی یونین

18 جولائی, 2022 17:17

شیعیت نیوز: لاطینی امریکہ میں سول سوسائٹی کی ایک تنظیم فلسطینی یونین نے امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ دورہ مشرق وسطیٰ کی مذمت کی ہے اور اس دورے کو عربوں کےساتھ اسرائیلی نارملائزیشن کا مطلب فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنا ہے۔

سول سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی یونین انتباہ کرتی ہے امریکی صدر کا دورہ قابض اسرائیلی اتھارٹی کو فلسطینیوں کے خلاف کھلی چھٹی دینے کا ذریعہ بنے گا تاکہ اسرائیل  فلسطینیوں کے خلاف اپنے نوآبادیاتی منصوبے کو مزید گہرا اور مضبوط کر لے۔ جبکہ اسرائیل کو عرب خطے کے دوسرے حصوں میں بھی پھیلاؤ کا موقع ہو گا۔

‘سلواڈور میں قائم فلسطینی یونین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نام نہاد یروشلم ڈکیلریشن سے سبق سیکھے امریکہ اور اس کے دھوکے پر مبنی وعدوں کے چکر سے نکل آئے۔

‘ یونین نے فلسطینی اتھارٹی کو زور دے کہا کہ قومی محاز کو متحد کیا جائے ، فوری طور پر سب کی مشترکہ میٹنگ بلائی جائے اور  فلسطینیون کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مزاحمت کے طریقوں پر غور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : یہودیوں کے 2000 آباد کاری یونٹس فلسطینی آبادیوں کے درمیان دیوار ثابت ہوں گے

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اجتماعی سزا کی پالیسی کے تحت غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کے لیے کام اور تجارتی اجازت ناموں کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ منجمد کرنے کا اعلان کیا۔

اسرائیلی چینل 13 نے ہفتے کی شام کہا ہے کہ گینٹز نے راکٹ فائر کا جواب دینے کے بہانے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کے لیے کام اور تجارتی اجازت ناموں کے کوٹہ میں اضافے کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں گزشتہ ہفتے 1500 کا اضافہ ہوا۔

قابض صیہونی جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز صبح سویرے مغربی غزہ کی پٹی میں دو مزاحمتی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی تھی۔

عبرانی ’’کان‘‘ چینل نے رپورٹ کیا کہ قابض صیہونی فوج نے ’’غزہ کے اطراف‘‘ کی بستیوں پر راکٹ داغے جانے کے چند گھنٹے بعد غزہ کی پٹی میں مزاحمتی مقامات پر 16 ٹن بموں سے بمباری کی۔

ایک سابقہ پریس بیان میں اسرائیلی حکومت کے آپریشنز کے نام نہاد کوآرڈینیٹر کے دفتر نے کہا کہ گینٹز نے 5,500 خاندانوں کے اتحاد اور غزہ کی پٹی میں کارکنوں کے کوٹے میں 1,500 اضافی کارکنوں کے اضافے پر اتفاق کیا ہے۔

8:11 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top