چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، وزیر خارجہ عادل الجبیر

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے CNBC کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کو ریاض کا سب سے بڑا کاروباری شراکت دار قرار دیا۔
اس اقتصادی نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اس تجربہ کار سعودی سفارت کار کے کل کے انٹرویو کا حوالہ دیا اور لکھا کہ چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور یہ توانائی کی ایک بہت بڑی منڈی ہے اور یہ مستقبل میں ایک بڑی مارکیٹ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف میدانوں میں ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے،علامہ مقصود ڈومکی
الجبیر نے مزید کہا کہ چین نے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے، اور یقیناً امریکہ سیاسی-سیکیورٹی کوآرڈینیشن کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ہمارا پہلا پارٹنر ہے۔
گزشتہ روز ’’جدہ کانفرنس برائے سلامتی اور ترقی‘‘ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا: امریکہ خطے سے نکلنے والا نہیں ہے۔ ہم اس وقت تک ایک طرف نہیں کھڑے ہوں گے جب تک چین، روس اور ایران خلا پیدا کرکے اسے پر نہیں کرتے۔ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایک فعال شراکت دار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سید عارف حسینی کربلا کے حقیقی پیروکار ، اسلام کے حقیقی مجاہد اور جذبہ حب الوطنی سے لبریز تھے، ایم ڈبلیوایم
اس بیان کے جواب میں عراق میں چینی سفارت خانے نے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن کے حوالے سے ٹویٹ کیا: مشرق وسطیٰ اس کی قوموں کی سرزمین ہے، دوسروں کا پچھواڑا نہیں، اور وہاں ’’خلا‘‘ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
بائیڈن کے خطے کے دورے کی واحد کامیابی سعودی حکومت کی طرف سے صیہونی حکومت کے طیاروں کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے اور گزرنے کی اجازت تھی، جس کا اعلان ملک کی حکومت نے کیا تھا۔