صدر پیوٹن نے ایران یوریشیا فری ٹریڈ ایکٹ پر دستخط کردیئے
شیعیت نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوریشیا کے علاقے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان یوریشیا فری ٹریڈ ایکٹ کے قانون پر دستخط کردیئے۔
خبر رساں ایجنسی ” طاس ” کے مطابق ، یہ قانون یوریشین اکنامک یونین اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان آزاد تجارتی زون کے قیام کے لیے 2018 میں دستخط کیے گئے ابتدائی معاہدے سے مخصوص پروٹوکول کی منظوری دیتا ہے۔
یہ دستاویز روسی حکومت کی قانونی معلومات کی سرکاری ویب سائٹ پر رکھی گئی ہے۔ مذکورہ پروٹوکول پر تہران میں کچھ عرصہ قبل دستخط ہوئے تھے۔ اس پروٹوکول سمیت ابتدائی معاہدہ، جس پر عمل درآمد دو سال قبل شروع ہوا تھا، کچھ اشیا کی ترجیحی درآمد کے لیے شرائط فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فوج دشمن کی مشترکہ جنگ کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، میجر جنرل محمد باقری
یوریشیا فری ٹریڈ ایکٹ کے قانون پر پیوٹن نے دستخط کیے جب کہ روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کل (جمعرات کو) کہا کہ ایران اس ملک کے لیے ایک قابل اعتماد پارٹنر ہے اور ماسکو تہران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
بوگدانوف نے کہا کہ ہم ایران کو کثیر قطبی دنیا کی تشکیل سے متعلق عالمی تبدیلیوں اور اس معروضی عمل کی مزاحمت کے لیے مغرب کی اجتماعی کوششوں کے تناظر میں ایک قابل اعتماد شراکت دار اور ہم خیال ملک کے طور پر دیکھتے ہیں۔
اس سینئر روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا مغرب کی طرف سے مسلط کردہ چیلنجوں کا بہترین جواب ہوگا۔
دوسری جانب منگل کو کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن 19 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے۔
تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ تہران اور ماسکو فوجی تعاون بڑھانے پر بھی توجہ دے رہے ہیں جس سے وائٹ ہاؤس ناراض ہے۔







