مقبوضہ فلسطین

امریکی صدر بائیڈن کے دورۂ مقبوضہ فلسطین کے خلاف مظاہرے جاری

شیعیت نیوز: فلسطینی عوام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے فلسطینی حکام سے کہا کہ وہ امریکی صدر بائیڈن کا استقبال نہ کریں۔

ہزاروں فلسطینیوں نے اس ملک کے مختلف علاقوں من جملہ نابلس میں مظاہرے کر کے مقبوضہ علاقے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے کی شدید مذمت کی اور فلسطینی انتظامیہ کے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بائیڈن کا استقبال نہ کریں۔

فلسطینیوں نے غزہ میں بھی ایک بڑا مظاہرہ کر کے واشنگٹن کو اسرائیلی جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں المطلع شفاخانے کے قریب ہونے والے احتجاج کو کچل دیا۔

’’انصاف برائے شیرین‘‘ کے عنوان سے فلسطینی احتجاج امریکی صدر بائیڈن کے دورہ کے موقع پر کیا جا رہا تھا۔

فلسطین میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر محمد ابوقمر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت صحافیوں کے ساتھ جو بھی سلوک کر رہی ہے اس میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر محمود عباس کا امریکی صدر سے ملاقات میں مذاکرات پر بار بار اصرار

فلسطینی تنظیموں نے بھی جو بائیڈن کے دورہ مقبوضہ فلسطین کی مذمت کرتے ہوئے الجزیزہ ٹیلی ویژن کی شہید رپورٹرشیرین ابوعاقلہ کے قتل کی منصفانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے مظاہرین پر حملہ کیا اور ان کے غبارے ضبط کر لیے۔

درجنوں فلسطینی کارکنان مقبوضہ بیت المقدس کے الطور قصبے میں المطلع شفاخانے کے قریب جمع ہوئے جو صدربائیڈن کے دورے اور اس کے اسرائیل نواز تعصب کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔

فلسطینی پرچم تھامے بڑی تعداد میں کارکنوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ’’فلسطینیوں کی زندگیوں کی اہمیت ہے‘‘ اور ’’شیرین کے لیے انصاف‘‘ لکھا ہوا تھا۔

دوسری جانب عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے مذمتی بیانات میں کہا گیا ہے کہ ایک بھی فلسطینی شہری امریکی صدر کے دورہ مقبوضہ فلسطین سے خوش نہیں ہے۔ بیانات میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام اور مجاہدین کو امریکی صدر کے دورے کی مخالفت میں تحریک مزاحمت و انتفاضہ تیز تر کردینا چاہیے۔

تحریک المجاہدین نے بھی ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جو بائیڈن کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے موقع پر بیت لحم کی شاہراہوں پر شہید شیرین ابو عاقلہ کی تصویروں والے بل بورڈ نصب کیے گئے ہیں جن پراس معاملے میں انصاف سے کام لینے کے مطالبات درج ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن بدھ تیرہ جولائی کو اپنے دورہ مغربی ایشیا کے آغاز میں غاصب صیہونی حکومت کے صدر مقام تل ابیب پہنچے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button