امریکہ حکومتوں کی تبدیلی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے، سابق امریکی مشیر کا اعتراف

15 جولائی, 2022 04:20

شیعیت نیوز: سابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے اعتراف کیا ہے کہ کئی بار بیرون ملک حکومتوں کی تبدیلی کے لیے بغاوت کی کوششوں کی منصوبہ بندی میں مدد کی تھی۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سابق امریکی مشیر اور مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے گزشتہ برس ٹرمپ کے حامیوں کے کیپیٹل ہل پر حملے سے متعلق کانگریس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے ہیں۔

جان بولٹن نے اس حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مزید تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا لیکن میں نے اس دوران دیکھا کہ ایک اپوزیشن کو، منتخب صدر کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کے لیے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مالڈووا روس کو خطرہ نہ سمجھے، دیمتری پیسکوف

خیال رہے کہ 2019 میں جان بولٹن نے قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گائیڈو کی طرف سے ملک کے صدر نکولس مادورو کو ہٹانے کی کوششوں کی حمایت کی تھی۔ وینزویلا میں صدر مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کی اپوزیشن کی کوششیں ناکام رہی تھیں اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے پر دو سابق امریکی فوجیوں کو گرفتار کر کے اُن پر دہشت گردی کا مقدمہ بھی چلایا گیا تھا۔

جان بولٹن کے اس اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پر خارجہ پالیسی کے ماہرین نے 1953 میں ایرانی وزیر اعظم محمد مصدق کی معزولی، ویتنام کی جنگ اور ساتھ ہی افغانستان اور عراق میں امریکی کے کردار پر کڑی تنقید کی۔

یاد رہے کہ کئی ممالک کی منتخب حکومت کے خاتمے پر انگلیاں امریکہ کی جانب اٹھتی رہی ہیں تاہم یہ پہلی بار ہے کہ کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کھلے عام رجیم چینج کا اعتراف کیا ہو۔

جان بولٹن کے اس اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پر خارجہ پالیسی کے ماہرین نے 1953 میں ایرانی وزیر اعظم محمد مصدق کی معزولی اور ویتنام کی جنگ، افغانستان اور عراق میں امریکی کے کردار پر کڑی تنقید کی۔

9:17 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top