پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

13 جولائی, 2022 12:31

شیعیت نیوز: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل میں فورسز کی دہشتگردوں سے جھڑپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کالعدم تنظیموں تکفیری گروہوں اور دھشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر کے ملک میں دیرپا امن قائم کر سکتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہوئے 4 دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

6:42 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top