اسرائیلی وزارت جنگ کی دس خفیہ حساس اطلاعات لیک

07 جولائی, 2022 05:00

شیعیت نیوز: صیہونی میڈیا نے خبردی ہے کہ حالیہ دو مہینوں میں ایران مخالف اسرائیل کی سیکورٹی سرگرمیوں سے متعلق نو خفیہ اور حساس اطلاعات فاش ہوچکی ہیں اور اسے انٹیلیجنس کی شکست سے تعبیر کیا گیا ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چینل کان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کو ابھی حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ گذشتہ دو مہینوں کے دوران ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات اور سیکورٹی سرگرمیوں سے متعلق دس خفیہ اور حساس اطلاعات لیک ہوئی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے لئے اس خطرناک سیکورٹی واقعے کے بعد صیہونی وزیرجنگ بنی گانٹز نے اس کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

صیہونی ٹی وی چینل کان کی رپورٹ کے مطابق ایسا نظرآتا ہے کہ مصر میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف فیاض الرویلی کے ساتھ صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف آویوکوخاوی کے درمیان خفیہ اجلاس کے موضوعات بھی لیک ہونے والی اطلاعات میں شامل ہیں ۔

دراین اثنا صیہونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ترجیح ، یہ پتہ لگانا ہے کہ یہ اطلاعات کہاں سے لیک ہو رہی ہیں اور ان کی اصلی تشویش یہ ہے کہ ان واقعات سے مستقبل میں صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور جاسوسی کارروائیوں کے عمل کو نقصان پہنچےگا ۔

یہ بھی پڑھیں : کیا یورپ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں لو لگام دے پائے گا؟

دوسری جانب مقبوضہ شہرعسقلان میں اسرائیلی عدالت نے چند روز قبل فلسطینی نوجوان علی حرب کو چھرا گھونپنے والے آباد کار کو کل شام رہا کر دیا۔

عبرانی چینل 7 نے رپورٹ کیا کہ "جج ینیو بوکر نے ملزم آباد کار کی مشروط رہائی کا حکم جاری کیا۔چینل نے مزید کہا کہ "رہائی کی شرائط میں سے 8 دن کے لیے گھر میں نظر بندی اور کیس میں دیگر مشتبہ افراد کے ساتھ بات چیت کی روک تھام شامل ہے۔

چینل نے شمالی مغربی کنارے میں بستیوں کے اہلکار”، یوسی ڈگن کے حوالے سے کہا کہ پہلے تو اسے گرفتار کرنا درست نہیں تھا اور اس نے اپنی جان اور 20 دیگر افراد کی جانوں کا دفاع کیا۔ بعد میں وہ گرفتار ہوا۔ اس پر تخریب کاروں کے ایک گروپ نے حملہ کیا تھا۔

عبرانی اخبارہارٹز نے بتایا کہ ایک سینیر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ آباد کا کے خلاف شبہ لاپرواہی اور قتل میں تبدیل ہو جائے گا۔ ایک ایسا جرم جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 12 سال قید ہے۔

خیال رہے کہ 27 سالہ علی حرب کو 21 جون کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے سلفیت کے گاؤں "اسکاکا” میں آباد کاروں کے چاقو سے براہ راست دل پر وار کرنے کے بعد اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ اپنی زمین پر تھے۔

4:55 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔