مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کی کشتیوں پر قابض بحری افواج کی گن بوٹوں کے حملے

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض بحری افواج کی کشتیوں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر بھاری مشین گن سے فائرنگ کی۔

ماہی گیروں کی سنڈیکیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس اور رفح کے گورنریوں میں سمندر میں تعینات قابض بحریہ نے سمندر میں کام کرنے والی ماہی گیروں کی کشتیوں پر شدید فائرنگ کی جس سے انہیں واپس جانے اور سمندر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

قابض بحری افواج غزہ کی پٹی کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں اور ان کے ماہی گیری کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا عالمی چرچ کونسل کے اسرائیلی جرائم بارے بیان کا خیر مقدم

صیہونی حکومت ماہی گیروں پر حملے کے ساتھ ہی ان کی کشتیوں کو پانی میں نہیں اترنے دیتی اور ماہی گیری کے اس سمندری علاقے کو کم کرتی جا رہی ہے جس پر غزہ کے فلسطینیوں کا حق ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی قابض مشین گن سے زرعی اراضی پر پر موجود کسانوں اور ان کی فصلوں کو نشانہ بنایا۔  کسانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات بھی غزہ میں ہی پیش آئے۔ تاہم اس حملے کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خوش قسمتی سے اسرائیلی فائرنگ سے بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ زیر محاصرہ غزہ کے علاقے میں قابض فوجی  اس علاقے میں اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے۔ ان واقعات میں فلسطینیوں کے زخمی اور شہید ہونے کے واقعات بھی پیش آجاتے ہیں۔

سال کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی پر قابض افواج کے حملوں میں 15 ماہی گیر زخمی اور 41 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کی بحریہ اور ان کی گن بوٹ ایک عرصے سے غزہ کے ماہی گیروں کو پریشان کرتی رہی ہیں اور ان کی جانب فائرنگ بھی کرتی ہیں یہاں تک کہ بعض اوقات ان کی فائرنگ میں فلسطینی ماہیگیرشہید اور زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button