مقبوضہ فلسطین

حماس کا عالمی چرچ کونسل کے اسرائیلی جرائم بارے بیان کا خیر مقدم

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی چرچ کونسل کی مرکزی کمیٹی کے اس مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اس نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسلی امتیاز، جبری نقل مکانی، قتل اور فلسطینی املاک پر قبضے، گھروں کی مسماری اور اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کے خلاف بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

ایک پریس بیان میں حماس نےعالمی چرچ کونسل کےموقف کو اسرائیلی ریاست کے خلاف ایک نیا ثبوت قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہعالمی چرچ کونسل کا موقف فلسطینی سرزمین، فلسطینی عوام اور اسلامی اور عیسائی مقدسات کے خلاف صہیونی جنگی جرائم اور خلاف ورزیوں کو ظاہر کرتا ہے۔

حماس کہا کہ کونسل کا بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ قابض اسرائیل کو فلسطین میں غیرقانونی آباد کاری اور یہودیت کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام کرے۔

عالمی چرچ کونسل نے ایک بار پھر عالمی برادری کے تمام اداروں کو اخلاقی، قانونی اور انسانی ذمہ داریوں کو سامنے رکھتے ہوئے صہیونی جرائم پر اسرائیلی لیڈرشپ کا مواخذہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان، لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ اٹھا، حزب اسلامی کی شدید مذمت

دوسری جانب فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے شام پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت جنگی جرائم کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ یہ حملوں عربوں اور مسلم امہ دونوں پر ہے۔  دوسری جانب اسرائیل کے ساتھ فوجی اتحاد کی بات ہو رہی ہے۔ یہ دونوں باتیں در اصل اسرائیلی توسیع پسندی کا حصہ ہیں۔

حماس کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ دشمن کی طرف سے دھمکیاں، خطرہ  اور دشمن کے جرائم امہ کے لیے ہیں۔ ان کا ضرور جواب اور جامع مزاحمت کی جانی چاہیے۔ ایسی جامع مزاحمت جس میں تما تر توانائیاں اور قوت اکٹھی ہو جائیں تاکہ ان اسرائیلی جرائم کو روک سکیں۔

ترجمان نے یہ بیان شام پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے دیا ۔ شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں جنوبی ساحلی شہر طرطوس میں تین شامی شہری زخمی ہو ئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button