اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد علی نقوی کا جے ایس او کی سلور جوبلی پر جعفری طلباء کے نام خصوصی پیغام

اپنے پیغام میں کہا کہ جعفری طلباءزیادہ وقت تعلیمی سرگرمیوں میں صرف کریں، تعلیمی اداروں میں طبقاتی نظامِ تعلیم کے خلاف آواز بلند کریں۔

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنی جماعت کے طلباء ونگ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سلور جوبلی یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جعفری طلباءزیادہ وقت تعلیمی سرگرمیوں میں صرف کریں، تعلیمی اداروں میں طبقاتی نظامِ تعلیم کے خلاف آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ سید اسداقبال زیدی کی زیر صدارت شیعہ علماءکونسل کا کراچی میں اجلاس

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تہذیب و ثقافت کے احیاء، تعلیمی اداروں میں پھیلائے جانے والے ملحدانہ اور مذہب بیزار افکار کا محاسبہ کریں، معاشرے میں تیزی سے فروغ پانے والی بے راہروی، بے حیائی، جہالت، عریانی اور گمراہی کے سامنے بند باندھنے کی جدوجہد کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button