اہم ترین خبریںپاکستان

اولاد کی تربیت میں سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور مولا علی علیہ السّلام کی سیرت طیبہ نمونہ عمل ہے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ اولاد کی تربیت کے رہنما اصول ہمیں اھل بیت علیھم السلام سے سیکھنے چاہئیں۔ خانوادہ اھل بیت میں جن قدسی صفات ھستیوں نے تربیت پائی وہ انسانی کمالات کا مجموعہ تھے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے یکم ذوالحجہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور سیدہ کائنات حضرت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے عقد مبارک کی تاریخ پر پوری امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ انسانی کا بے مثل جوڑا جن کے گھرانے نے عالم انسانیت کی رہبری کی۔ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر گرامی کا عقد جس سادگی سے ہوا وہ سادگی امت مسلمہ کے لیے قابل تقلید ہے۔ اولاد کی تربیت میں سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور مولا علی علیہ السّلام کی سیرت طیبہ نمونہ عمل ہے۔ جب دین خدا پر مشکل وقت آیا تو اولاد فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے بے مثال قربانی دے کر دین کی لاج رکھ لی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان اسمبلی میں 14 برس سے قید شیعہ اسیروں کی اہل خانہ کے حق میں کاظم میثم نے آواز اٹھادی

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جہیز کی لعنت اور شادی کی مہنگی رسومات کے سبب نوجوانوں کی بروقت شادی اور نکاح نہیں ہو پاتا۔ ہمیں چاہئے کہ نوجوانوں کی بروقت شادی کا اہتمام کریں اس سلسلے میں اھل خیر حضرات کو آگے آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اولاد کی تربیت کے رہنما اصول ہمیں اھل بیت علیھم السلام سے سیکھنے چاہئیں۔ خانوادہ اھل بیت میں جن قدسی صفات ھستیوں نے تربیت پائی وہ انسانی کمالات کا مجموعہ تھے۔ شجاعت فصاحت۔ قناعت سخاوت حلم علم و دیگر اعلیٰ انسانی صفات آل رسول کی ذات میں جمع ہوئیں یہ تربیت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا اعجاز تھا کہ ان کے دامن عصمت میں تربیت پانے والے قدسی صفات ھستیوں کی نظیر تاریخ انسانی نے نہیں دیکھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button