گلگت بلتستان اسمبلی میں 14 برس سے قید شیعہ اسیروں کی اہل خانہ کے حق میں کاظم میثم نے آواز اٹھادی

30 جون, 2022 15:57

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما محمد کاظم میثم نے کہا کہ گلگت شہر میں اسیروں کے خانوادےدھرنے پر ہیں اور ان مظلوموں کی دادرسی کرنی ہوگی اور کسی صورت حل نکالنا ہوگا، ان اسیروں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہےوہ نہایت افسوسناک ہے۔ یہ اتنا حساس ایشو ہے جسکو فوری سیٹل کرنا ضروری ہے۔ ظلم کی بھی حد ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان میں تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل ہوتارہا ہے اب مشکل سے امن اتحاد و یگانگت قائم ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت جیل میں چودہ سالوں سے قید 14 شیعہ اسیروں کی رہائی کیلئے تین روز سے دھرنا جاری

انہوں نے کہا کہ ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور چیزوں کو سیٹل کریں۔ گلگت بلتستان کو کسی بحران میں داخل کرنے کا خطہ متحمل نہیں ہے۔ ہم ان مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ماضی میں بڑے سانحات ہوئے ان پر فی الحال بات نہیں کروں گا البتہ یہ کہنا ضروری ہے کہ اسیروں کے مسئلہ کےحل میں رکاوٹ ڈالنے والے مزید اس خطے میں کرائسز پیدا نہ کریں۔ اس ایشیو پر پورے خطے میں ان ریسٹ پیدا ہوسکتا ہے۔ جی بی میں ایسے مظالم ختم نہ ہوئے تو آئندہ اسی ایوان میں ان محرکات اور ذمہ داروں کا نام لے کےعوام کے سامنے رکھ دوں گا۔

 

9:04 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top