جامعۃ الکوثراسلام آباد میں نونہالان ملت کے لئے دین شناسی کورس کا اجراء

30 جون, 2022 11:21

شیعیت نیوز: جامعۃ الکوثر میں نونہالان ملت کے لئے دین شناسی کورس کا اجراء ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حسب سابق امسال بھی تعطیلات موسم گرما کے دوران جامعۃ الکوثر میں دس روزہ دین شناسی کورس کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہؑ کے روضے پر حاضری

اس کورس میں شریک بچوں کو روزانہ تجوید قرآن مجید، عقائد، سیرت اہلبیتؑ، فقہ اور اخلاقیات جیسے اہم موضوعات پر آسان اور عام فہم انداز میں دروس دینے کے علاوہ عملی احکام کی مشق بھی کروائی جا رہی ہے۔ جامعۃ الکوثر کی جانب سے منعقدہ اس کورس میں نونہالان قوم و ملت کی ایک کثیر تعداد بصد شوق شرکت کر رہی ہے۔

9:01 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top