اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنارمیں احساس پروگرام کے دفترمیں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئےاپنی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے ، تحصیل چیئرمین مزمل حسین

وی سی چیئرمین ملک سید اصغر نے کہا کہ جلد منسٹر سے اس معاملہ پر بات کرکے نادرا کے ذریعے اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

شیعیت نیوز: عوامی شکایات پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما وتحصیل چیئرمین پاراچنار مولانا مزمل حسین نے وی سی چیئرمین ملک سید اصغر اور پی پی کرم کے انفارمیشن سیکرٹری تنویر حسین کے ہمراہ احساس پروگرام (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے آفس کا دورہ کیا۔ جہاں پر عوام کی شکایات سنیں اور اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ آبادی زیادہ ہونے اور اسٹاف کی کمی کی وجہ سے دن بہ دن بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، اگر اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے تو ان شاء للہ عوام کے مسائل جلد حل کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت جیل میں چودہ سالوں سے قید 14 شیعہ اسیروں کی رہائی کیلئے تین روز سے دھرنا جاری

تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین نے کہا کہ ان شاء اللہ اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے اور عوام سے بھی گزارش ہے کہ سٹاف سے تعاون کریں۔ جلد از جلد سب کی رجسٹریشن کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ وی سی چیئرمین ملک سید اصغر نے کہا کہ جلد منسٹر سے اس معاملہ پر بات کرکے نادرا کے ذریعے اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button