جنگ کے پہلے ہی پانچ منٹ میں غاصبوں پر 150 میزائل داغیں گے، اسماعیل ہنیہ

29 جون, 2022 01:28

شیعیت نیوز: تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی کی آزادی قریب ہے اور پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں ڈیڑھ سو میزائلوں کی بارش صیہونی حکومت کو تباہ کردے گی۔

المیادین ٹی وی کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ’’ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں‘‘ کے زیرعنوان لبنان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ فلسطین کی مکمل آزادی تک شمشیر قدس کو نیام میں نہیں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اور غرب اردن پر گذشتہ برسوں میں استقامت ترک کرنے اور اپنی زمین کو چھوڑنے کے لئے بہت دباؤ تھا۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ سازشی عناصر اور مسئلہ فلسطین سے خیانت کرنے والے مسجد الاقصی کی آزادی کو دور دیکھ رہے ہیں مگر غزہ پٹی بری بحری اور فضائی لحاظ سے محاصرے میں ہے، اس کے باوجود اسرائیل کے مقابلے میں اُس نے شمشیر قدس اٹھا لی اور استقامتی محاذ اور فلسطینی عوام ایک اسٹریٹیجک جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔

تحریک حماس نے کہا کہ مسجد الاقصی میں صیہونیوں اور صیہونی آبادکاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور استقامتی محاذ، صیہونیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دے گا۔

اسماعیل ہنیہ نے لبنان کے قدرتی ذخائر پر صیہونی حکومت کی دست درازی کے مقابلے میں لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کو لبنانی سمندروں میں کوئی حق حاصل نہیں ہے، جس طرح فلسطین میں اس کو کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیرونی طاقتوں کی مداخلت و حمایت علاقائی سلامتی کے لیے خطرناک ہے، ایرانی کمانڈر

دوسری جانب تحریک حماس کے سینئر رہنما اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ استقامت کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور صیہونیوں کے ساتھ مختلف جنگوں میں اس کا مشاہدہ کیا گیا ہے

تحریک حماس نے حالیہ برسوں میں متعدد میزائل تجربےاور فوجی مشقیں انجام دے کر اپنی استقامتی صلاحیتوں کو بڑھایا ہے اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں دفاعی طاقت پیدا کی ہے.

اسماعیل رضوان نے منگل کو غزہ میں ایران پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ استقامت کے میزائل، صیہونی حکومت کے تمام علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں اور معینہ اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ تحریک حماس کے رہنما نے کہا کہ فلسطینی استقامت کے میزائلوں کی طاقت نے مقبوضہ فلسطین میں توازن کو درہم برہم کر دیا ہے کیونکہ استقامت کے میزائلوں نے اپنی صلاحیتوں سے صیہونی حکومت کو حیران کر دیا ہے۔

اسماعیل رضوان نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے، بیت المقدس و مسجدالاقصی کے تحفظ اور پورے فلسطین کی آزادی کے لئے دفاعی طاقت حاصل کرنا ضروری ہے۔

تحریک حماس کے رہنما نے کہا کہ فلسطین اور مسجد الاقصی کے دفاع اور صیہونیوں و امریکیوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے عزالدین، القسام، سریاالقدس بریگیڈس اور تمام فلسطینی استقامتی گروہوں کے درمیان اتحاد ضروری ہے۔

7:38 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top