علامہ سید عبد الحسین الحسینی مجلس علمائے شیعہ خیبرپختونخوا کے صدر منتخب
شیعیت نیوز: مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے ضلع ہنگو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے علمائے کرام کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں علامہ سید عبد الحسین الحسینی کو مجلس علمائے شیعہ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ مسجد الزہراء (زاہرہ ٹاؤن رئیسان) میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علماء شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور علماء کے معاشرے میں کردار پر گفتگو کی، مجلس علماء شیعہ پاکستان کی افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: عزاداروں پر ایف آئی آرز کا سلسلہ بند کیا جائے، بصورت دیگر اس کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ، علامہ شبیر میثمی
اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ علامہ سید عبد الحسین الحسینی کو مجلسِ علماء شیعہ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کر لیا گیا، اجلاس میں علامہ حمید حسین امامی، علامہ ارشاد علی، علامہ ہدایت حسین، علامہ سید الدین، علامہ نور نقی، علامہ عمران و دیگر شریک ہوئے۔







