عمران خان امریکا کو کیوں ناپسند ہیں؟قائد ایوان امریکی سینیٹ چک شومر نےبڑا انکشاف کردیا

28 جون, 2022 12:18

شیعیت نیوز: عمران خان امریکا کو کیوں ناپسند ہیں، قائد ایوان امریکی سینیٹ چک شومر نےبڑاانکشاف کردیا۔قائد ایوان امریکی سینیٹ چک شومر نے کہا ہے کہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کیے۔ چک شومر نے نیویارک میں امریکن پاکستان ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نے امریکا کیلئے کوئی اچھی باتیں نہیں کیں۔ امید ہے شہباز شریف صورتحال بہتر بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی ریلی میں کالعدم دہشت گرد جماعت کے پرچم، پنجاب حکومت تماش بین

ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مسلمانوں پر انڈین حکومت کے ظالمانہ سلوک کے مخالف اور کشمیریوں کے حقوق کے بھی حامی ہیں۔

10:03 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top