عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی ریلی میں کالعدم دہشت گرد جماعت کے پرچم، پنجاب حکومت تماش بین
مبصرین کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے پرچم لہرانے کا مطلب ہے کہ وہ حکومتی رٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں جبکہ اس کے برعکس پولیس دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کو بلاجواز گرفتار بھی کرلیتی ہے اور وہ جبری طور پرلاپتہ بھی کر دیئے جاتے ہیں۔

شیعیت نیوز: بھارت میں شان رسالت مآب ؐ میں ہونے والی بدترین گستاخی کے کیخلاف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ چوبرجی لاہور کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سیکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی چوبرجی چوک سے سول سیکرٹریٹ لاہور تک نکالی گئی۔
شرکاء نے مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، پلے کارڈز پر ’’ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے‘‘ توہین رسالت سب سے بڑی دہشتگردی ہے، ’’انڈیا کیساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کیے جائیں‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ ریلی میں بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے پرچم بھی شامل تھے۔ کارکنوں نے کالعدم سپاہ صحابہ اور جے یو آئی (ف) کے پرچم اُٹھا رکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات اور جلسوں تک ہی محدود دکھائی دے رہے ہیں،علامہ ناظرتقوی
مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک کالعدم جماعت کے پرچم لے کر ریلی میں کارکنوں کی شرکت حکومتی رٹ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا حکومتی ادارے اس بات کا نوٹس لینے کی زحمت کریں گے؟؟ کہ کیسے کارکن کھلے عام ایک کالعدم جماعت کے پرچم لہرا رہے ہیں۔