آئی ایس او کے زیراہتمام جوان امید پاکستان ورکشاپ اسلام آباد میں جاری
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ تربیت کے زیرِاہتمام نوجوان امید پاکستان کے عنوان سے تعلیمی، فکری اور تربیتی ورکشاپ جامعہ الصادق،اسلام آباد میں جاری ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام موسم سرما کی تعطیلات میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے منعقد ہونیوالی ورکشاپ کا آغاز اسکاؤٹ سلامی سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہ محرم الحرام سے قبل انتظامیہ عزاداری میں درپیش مسائل کو فوری حل کرے،انجینئر سخاوت علی
ورکشاپ میں شریک امامیہ طلبہ سے مولانا صفدر علی، مولانا شیخ کاظم اور آغا عیسیٰ امینی نے عقائد اسلامی، احکام اسلامی اور دشمن شناسی کے موضوعات پر گفتگو کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس ورکشاپ میں پاکستان کے مختلف اضلاع سے امامیہ طلبہ شریک ہیں۔







