ہماری فوجی مزاحمت فقط جنین تک محدود نہیں، حسام بدران

25 جون, 2022 05:13

شیعیت نیوز: حماس کے ایک سینیئر عہدیدار حسام بدران نے مغربی کنارے میں فوجی مزاحمت کو برقرار رکھنے اور اسے فلسطین کے تمام علاقوں تک پھیلانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی ونگ کے رہنما حسام بدران نے کہا کہ مزاحمت مستحکم ہے اور صیہونی حکومت کے مسلسل شکنجوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنین کیمپ مغربی کنارے میں مزاحمت کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے اور اس کی مضبوطی کی ایک وجہ مشترکہ قومی اقدامات ہیں۔

بدران نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فوجی مزاحمت جنین تک محدود نہیں بلکہ نابلس، طوباس، رام اللہ اور الخلیل کے دیگر علاقوں تک پھیل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمت کو جاری رکھا جائے، اسے تمام علاقوں تک پھیلنا چاہیئے، فلسطینی عوام کی ایک بڑی تعداد کو اس میں شرکت کرنی چاہیئے، کیونکہ یہ اس قوم کے مقاصد کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

حماس کے عہدیدار نے فلسطینی قیدیوں کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں، جو ان کا فطری حق ہے۔

انہوں نے قدس میں جدوجہد کے بارے میں تاکید کرتے ہوئے کہ قدس کے دفاع کی جنگ جاری ہے اور قدس قابض حکومت کے ساتھ لڑائی کا مرکز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جیلوں میں کینسرکے مریض فلسطینیوں کی تعداد 27 ہوگئی، قدری ابوبکر

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نےترکی کے ممتاز عالم دین، دانشور اور مبلغ محمود آفندی کی وفات پر برادر جمہوریہ ترکیہ، صدرجمہوریہ، حکومت اور عوام اور عالم اسلام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ علامہ محمود آفندی  جمعرات کی شب استنبول میں انتقال کر گئے تھے۔

حماس نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جب ہم ترکی کے ممتاز عالم دین علامہ آفندی کی رحلت پر سوگ منا رہے ہیں۔ مرحوم کی ملت اسلامیہ اور اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے زندگی بھر فلسطینی قوم، القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے آواز بلند کی۔

حماس نے مرحوم ترک عالم دین کی وفات پر ان کے خاندان سے بھی تعزیت کی۔ مرحوم کی مغفرت، بلندری درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم علامہ آفندی نے اپنے شاگردوں کو ہمیشہ ثابت قدمی اور اسلام سے محبت کی تلقین اور ترغیب دی۔

تحریک حماس نے اللہ تعالیٰ سے شیخ آفندی کی رحمت اور مغفرت کا مطالبہ کیا، انہیں صالحین میں قبول کرنے اور ان کے اہل خانہ، ترکی اور عالم اسلام میں مقیم طلباء اور محبت کرنے والوں کو صبر و استقامت کی ترغیب دی۔

10:34 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top