آزادی کے لیے صرف اسرائیل سے لڑنے کا راستہ ہے، خالد مشعل

22 جون, 2022 03:22

شیعیت نیوز: حماس کے  خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے یہ زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے پاس اسرائیل کے خلاف لڑ کر آزادی حاصل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور دوسرے تمام فلسطینی گروپ شہدا کے خون کیساتھ  جیلوں میں موجود قیدیوں  کی قربانیوں  کے ساتھ وفادار رہیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہدا ئے جنین کے اہل خانہ سے  فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ جنین میں اسرائیلی قابض فوج نے جمعہ کے روز تین فلسطینی نوجوانوں لحلوح، یوسف صلاح اور لیث ابو سرور کو روز صبح سویرے شہید کر دیا تھا۔

خالد مشعل نے کہا کہ میں شہدا کے وارثوں کو دل کی گہرائیوں سے ان عظیم ہیروز کی شہادت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم اپنے دشمن کے مقابلے میں مزاحمت کرتے رہیں اور لڑتے رہیں گے۔ ہمارے ان شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں اپنے اور فلسطینی عوام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اسرائیل کے خلاف لڑنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔” کیونکہ آزادی کا ایک ہی راستہ لڑتے ہوئے ہیروانہ شہادت قبول کی جائے تاکہ دشمن ہماری سرزمین چھوڑنے پر مجبور ہو جائے۔

فلسطینی قائد نے کہا ان قربانیوں کے بعد ہی آزادی مل سکتی ہے۔ ہمارا اپنے رب پر ایمان ہے کہ کامیابی جلد آئے گی اور پھر ہم مسجد اقصی میں اللہ کے سامنے جھک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں سرایا القدس کی عزم الصادقین فوجی مشقوں کا کامیاب اختتام

دوسری جانب حماس اور تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے فلسطینی شہید نبیل احمد سلیم  کی یاد میں تعزیت کا اظہار کیا، جنہیں اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے جنوب میں علیحدگی کی دیوار کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

دو الگ الگ بیانات میں، تحاریک نے مغربی کنارے میں فلسطینی عوام سے مزاحمت تیز کرنے اور اسرائیلی آباد کاروں اور قابض فوج کے حملوں کا مقابلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

حماس نے اخباری بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کی شہادتیں بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ فلسطینی نوجوان اس وقت تک اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے جب تک وہ اپنے حقوق اور زمینیں حاصل نہیں کر لیتے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے بار بار کیے جانے والے جرائم اس کی نسل پرستانہ پالیسیوں اور اس کی الجھنوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ اس طرح کے جرائم فلسطینیوں کے عزم اور ارادے کو متاثر نہیں کر سکیں گے۔تحریک نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی جرائم کا مقابلہ کریں اور قبضے اور آباد کاروں کے حملوں کا ہر قیمت پر مقابلہ کریں۔

7:51 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔