امریکہ سقوط کے دھانے پر ہے، مغربی ذرائع ابلاغ
شیعیت نیوز: امریکہ کے بڑے شہروں میں گزشتہ برسوں کی نسبت جرائم اور قتل و غارتگری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے امریکہ سقوط کے دھانے پر ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے امریکہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سقوط کے دھانے پر ہے اور اسے شدید اقتصادی بحران نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس ملک کی تاریخ میں ایندھن اور دیگر مصنوعات کی اتنی قیمتیں نہیں بڑھیں تھیں جتنی اب بڑھی ہیں۔
ڈیلی ٹیلیگراف نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے وقت سے اب تک جنوبی امریکہ کی سرحد سے 20 لاکھ غیر قانونی مہاجرین ملک میں آئے اور امریکہ کے بڑے شہروں میں گزشتہ برسوں کی نسبت جرائم اور قتل و غارتگری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ کی ریئل کلیر پولیٹکس (RealClearPolitics) ویب سائٹ کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق ہر 4 امریکیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ امریکہ صحیح سمت کی جانب حرکت نہیں کر رہا اور حکومتی پالیسیاں درست نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں سرایا القدس کی عزم الصادقین فوجی مشقوں کا کامیاب اختتام
دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
ارنا خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سن آنتونیو پولیس کے سربراہ بیل مک مانوسرییس کا کہنا ہے کہ ایک مہمانی کی تقریب کے دوران ایک گھر کے صحن میں بیٹھے ہوئے لوگوں پر نامعلوم فرد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کہا جا رہا ہے کہ مسلح حملہ آور نے مہمانی پر آئے ہوئے افراد پر 30 گولیاں برسائیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح شخص یا افراد کی شناخت کر رہی ہے۔ پچھلے چند ہفتوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 45 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں رائج گن کلچر کے باعث سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔







