لبنان

حزب اللہ لبنان کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کا جشن

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر حزب اللہ کے جوان، جیالے اور اس تحریک کے چاہنے والے جشن منارہے ہیں۔

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے دائریکٹر محمد عفیف نے کہا ہے کہ لبنان کی تحریک استقامت چالیس برس کے دوران طاقتور ہوئی ہے اور آج سیاست، تعلیم و صحت کے میدان میں اور پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیل اور گیس کی دولت لبنان کو بچانے کا ایک موقع ہے، الشیخ قاووق

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان آج بھی ملک کے لیے ایثار و قربانی کے جذبے سے سرشار ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ تنظیم مسجد الاقصی کی آزادی تک قائم و دائم رہے گی۔

حزب اللہ لبنان کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا کہ اس سال تنظیم کی سالگرہ کے ثقافتی، ابلاغیاتی اورعوامی پروگرام کا مقصد نئی نسل تک شہدا کے پیغام کو منتقل کرنا ہے کیونکہ ان کا ہم پر بہت حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حزب اللہ لبنان کے قیام کی چالیس سالہ جدوجہد کی تاریخ کو جعل سازی اور تحریف سے محفوظ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کا قیام سن انیس سو پچاسی میں باضابطہ طور پرعمل میں آیا ۔

یہ بھی پڑھیں : شہید ڈاکٹر مصطفی چمران کی برسی پر رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام

حزب اللہ لبنان نے گزشتہ چار عشروں کے دوران بے پناہ جدوجہد کی ہے اور سن دوہزار اور دوہزار چھے میں دو بڑی کامیابیاں اسے نصیب ہوئیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ حزب اللہ ملکی مفادات کی ضامن تنظیم ہے۔

لبنان کے عوام حزب اللہ کو ایسی تنظیم سمجھتے ہیں جو پورے خطے میں لبنان کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button