اہم ترین خبریںایران

شہید ڈاکٹر مصطفی چمران کی برسی پر رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام

شیعیت نیوز: رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عظیم مفکر و مجاہد اور سیاستداں شہید ڈاکٹر مصطفی چمران کے یوم شہادت 31 خرداد مطابق 21 جون اور اسی دن منائے جانے والے ’سیجی‘ (رضاکار) اساتذہ کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا اور کچھ ہدایات دیں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا پیغام حسب ذیل ہے؛

یونیورسٹیوں کے رضاکار پروفیسروں اور رضاکار پروفیسروں کے قومی دن پر ان کے اجتماع پر درود سلام بھیجتا ہوں اور مجاہد دانشور شہید مصطفی چمران اور یونیورسٹیوں کے دوسرے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ملک کی یونیورسٹیوں پر ذمہ دار، دیندار اور مجاہد اساتذہ کا مبارک سایہ، اللہ کی بڑی نعمتوں میں سے ایک اور ایرانی قوم کی سرفرازی اور اس کے تابناک مستقبل کی نوید ہے۔

آپ کا سودمند اور پیشرفتہ علم، چاہے وہ اسٹریٹیجک اور بنیادی مسائل میں ہو یا پریکٹیکل مسائل میں ہو، ملک کی فوری اور حتمی ضرورت ہے۔

رضاکار استاد کا کام، صرف پڑھانا نہیں ہے، علمی و سائنسی پیشرفت، نئی ایجادات، علم کی ماہیت اور اخلاق و نفسیاتی تربیت، نئی علمی کاوشوں کو عام کرنا، اجتہاد، علم کی پیداوار کے لیے کوشش کرنا اور اسی طرح کی دوسری ذمہ داریاں بھی، استاد کے فرائض میں شامل ہیں اور آپ عزیز رضاکار ان تمام میدانوں میں علمبردار اور سب سے آگے ہو سکتے ہیں۔

خداوند متعال سے آپ کی توفیقات میں اضافے کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

21 جون 2022

یہ بھی پڑھیں : دشمن کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، میجر جنرل حسین سلامی

دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ خلیج فارس پر امریکی B-52 بمبار طیاروں کی پرواز ایک ڈھونگ اقدام تھا۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکاری نے منگل کے روز خلیج فارس میں امریکی پروازوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اسرائیل اور خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے صیہونیوں کی مایوسی کو اس قسم کے اقدامات کی وجہ قرار دیا۔

جنرل شکاری نے بعض علاقائی ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرم صہیونی حکام نے اپنی خونخوار حکومت کے خاتمے کی رفتار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کسی اسٹریٹیجک غلطی کی صورت میں، ناقابل تلافی اور پہلے سے زیادہ خطرناک تھپڑ رسید کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button