سعودی عرب مفرور کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز: شہر قائد سے سیکیورٹی اداروں نے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پاکستان اور رینجرز نے سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد الیاس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق دہشت گرد سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزم قاری شاکر اللہ کا قریبی ساتھی ہے، جو گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اہل بیت رسولؐ کی سب سے کم سن شہزادی جناب سکینہ بنت الحسین ؑ کی شانِ اقدس میں بدترین گستاخی
ترجمان کے مطابق ریڈ بک میں شامل ملزم سعودی عرب فرار ہوا تھا، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ ساتھیوں سمیت 2013ء میں سائٹ کے علاقے میں اس نے شیر احمد کو قتل کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے 2012ء میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خلیفہ عمر منصور گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی، ملزم کے دیگر کیسوں سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔







