پانی و بجلی کی عدم دستیابی حکمرانوں کی ناکامی اور نا اہلی کے سوا کچھ نہیں، علامہ حسین مسعودی
شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما علامہ محمد حسین مسعودی نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی جان چھڑائی جائے، پانی و بجلی کی عدم دستیابی حکمرانوں کی ناکامی اور نا اہلی کے سوا کچھ نہیں۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 20 انچولی سوسائٹی میں علماء و معززین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام پانی و بجلی کی عدم دستیابی و بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سخت پریشان ہیں اور مظالم پر کوئی ان کے حق میں بولنے والا نظر نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں: اہل بیت رسولؐ کی سب سے کم سن شہزادی جناب سکینہ بنت الحسین ؑ کی شانِ اقدس میں بدترین گستاخی
اجلاس میں مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا عبدالرزاق اورکزئی، مولانا مردان علی شاہ، مولانا سرباز علی شگری، مولانا علی رضا ناصری، مولانا بوستانی، مولانا حسن شریفی اور دیگر شریک ہوئے اور حکومت اور ریاستی اداروں سے کہا کہ عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی مایوسی کا خاتمہ ہو اور وہ بھی پر امن طریقے سے اپنی زندگیاں گزار سکیں۔







