سعودی عرب

جمال خاشقجی کے قتل کے بعدسعودی ولی عہد بن سلمان کا اگلے ہفتے ترکی کا دورہ

شیعیت نیوز: ترکی کے ایک سینیئر اہلکار نے کل (جمعہ) کو اعلان کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اگلے ہفتے ترکی کا دورہ کرنے والے ہیں۔

رشیا ٹوڈے نے سرکاری فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد 22 جون کو ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے۔

قبل ازیں اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان نے محمد بن سلمان کو انقرہ کے دورے کی دعوت دی تھی۔

ایک سینئر ترک اہلکار نے بتایا کہ 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے انقرہ اور ریاض کے مابین تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔

استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل کے بعد شہزادہ محمد کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ دورے کی تفصیلات کا اعلان ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مخالف سیاسی ہنگامہ آرائیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، محمد اسلامی

عہدیدار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے، ان کی ملاقات دارالحکومت انقرہ میں ہونے کی امید ہے لیکن مقام کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

ترکی کے ایوان صدر نے بعد میں اعلان کیا کہ سعودی ولی عہد 25 مئی کو ترکی کا دورہ کرنے والے تھے، لیکن یہ دورہ ان کے والد، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیماری کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

بعض سعودی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ بن سلمان اگلے ہفتے اردن، مصر اور ترکی کا دورہ کریں گے۔

ذرائع نے تسلیم کیا کہ سعودی ولی عہد علاقائی اور بین الاقوامی امور بشمول ایران، یمن کی جنگ، خطے میں روس اور یوکرین جنگ کے اثرات اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ریاض کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردواان پہلے ہی اپریل کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مکہ جانے سے قبل شہزادے سے ملاقات کی تھی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اس وقت کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے سعودی ترک تعلقات اور انہیں تمام شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button