دنیا

روس نے 121 آسٹریلوی شہریوں پر پابندی عائد کردی

شیعیت نیوز: روسی وزارت خارجہ نے آسٹریلیا کے صحافیوں اور دفاعی اہلکار سمیت 121 آسٹریلوی شہریوں پر پابندی لگادی ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس مزید 121 آسٹریلوی شہریوں پر پابندی عائد کر رہا ہے، نئی پابندیوں میں آسٹریلیا کے صحافی اور دفاعی اہلکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے دو دن قبل برطانوی صحافیوں اور دفاعی اہلکاروں پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔

روس مغربی ممالک کے معاندانہ اقدامات کا منہ توڑ جوابد ے رہا ہے ۔ مغربی ممالک کیر وس کے خۂاف پابندیاں ناکام ہوگئی ہیں جبکہ روس پر پابندیوں کے منفی اثرات مغربی مالک میں نمایاں ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چینی صدر نے ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کا اعلان

دوسری جانب امریکہ میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

امریکہ میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کئی برسوں سے کیلیفورنیا میں تعینات تھے اور فائرنگ کے وقت وہ لاس اینجلس میں ایک ہوٹل میں چاقو کے حملے کے بارے میں تحقیقات کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے کو جائے حادثہ پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

امریکہ میں 3 روز قبل فائرنگ سے 7 اور 9 سال کے دو بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ٹیکساس کی پولیس کا کہنا ہے کہ ہریس شہر میں گاڑی میں سوار افراد کی ایک گھر پر فائرنگ سے ایک سات سالہ بچہ ہلاک ہوا جبکہ ہوسٹن کی پولیس کا کہنا ہے کہ ہریس شہر سے صرف 20 کیلو میٹر کے فاصلے پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا جس کے دوران ایک 9 سالہ لڑکی ماری گئی۔ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ سے ہلاک ہونے والی لڑکی کی ماں بھی زخمی ہوئی۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 42 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سمیت مختلف شہروں میں ہفتہ کے روز عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے اسلحہ رکھنے کی آزادی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ اس سے قبل اسلحہ رکھنے کی آزادی کی حمایت میں بھی مظاہرہ ہوا تھا۔

امریکہ میں رائج گن کلچر کے باعث سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button