اہم ترین خبریںعراق

امریکہ کے بعد اب ترکی کو تحریک حزب اللہ عراق کی کھلی دھمکی

شیعیت نیوز: عراق کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ عراق کا کہنا ہے کہ ترکی کو عراق سے امریکہ کے ذلت آمیز انخلاء سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

تحریک حزب اللہ عراق نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی کو عراق پر امریکی غاصبانہ قبضے سے سبق سیکھنا چاہیے اور یہ جاننا چاہیے کہ اسلامی مزاحمت نے کس طرح اس ملک پر ذلت آمیز شکست اور انخلاء مسلط کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، تحریک حزب اللہ عراق نے جمعرات کے روز ملک کی سرزمین پر ترک فوجیوں کے حالیہ حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔

عراقی حزب اللہ نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں کہا کہ عراق پر ترکی کی مسلسل جارحیت نہ صرف اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس کے عوام اور حکومت کی توہین بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی صدر نے ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کا اعلان

حزب اللہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراقی حکومت ان جارحیتوں کے سامنے خاموش رہنے کے سوا کچھ نہیں کر رہی، کہا کہ بعض سیاسی گروہوں کے ساتھ اس کے تعاون اور ان کے عزم نے ترکی کو عراقی سرزمین پرغاصبانہ قبضے کی جرأت فراہم کی ہے۔

تحریک حزب اللہ  نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکی، شہریوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، زور دیا کہ انقرہ عراق کو دجلہ اور فرات میں پانی کے حقوق سے بھی محروم کر رہا ہے اور اچھی ہمسائیگی کے اصول اور اپنی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا۔

عراقی حزب اللہ نے کہا کہ صرف سیکورٹی، اقتصادی اور تجارتی ڈیٹرنس مساوات جو عراق میں ترکی کے مفادات کو خطرے میں ڈالتی ہیں، ملک کو اپنی دشمنانہ پالیسی پر نظر ثانی کرنے کا سبب بنیں گی۔

عراقی تحریک نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اور مزاحمت کار ترکی کی جارحیت کا سامنا کرنے اور ترکی کے قبضے سے اپنی سرزمین خالی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button