یمن

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا

شیعیت نیوز: یمن کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے اور اس بار ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے صوبہ حجہ کے علاقے عبس پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 3 یمنی بچے زخمی ہوگئے۔

عوامی رضا کار فورس انصاراللہ نے یمن پر حملوں اور نئی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر جارح سعودی اتحاد پر کڑی نکتہ چینی کی۔

یہ بھی پڑھیں : الله کے حکم سے یمن میں سعودیوں و اماراتیوں کا غرور خاک میں مل گیا ہے، عبدالمالک الحوثی

سعودی اتحاد نے نئی جنگ بندی کی دسیوں بار خلاف ورزی کی اور یمن کے مختلف صوبوں منجملہ تعز، حجہ، الجوف، صعدہ، الضالع اور مختلف دیگر علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

یمن میں جنگ بندی میں دو ماہ کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے تاہم سعودی اتحاد کے جارحانہ اقدامات کے باعث یہ جنگ بندی بھی ماضی کی طرح کالعدم ہو کر رہ گئی ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے پہلے ہی کہا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بنا پر اب جنگ بندی کا تصور ہی ختم ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں توہین رسالتؐ، کالعدم سپاہ صحابہ کی شیعہ مکتب کو واجب القتل قراردینے کیلئے احتجاجی ریلی

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے، اسکے علاوہ اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button