مشرق وسطی

شام میں ہیلی برن آپریشن کے دوران داعش رہنماء کی گرفتاری کا دعویٰ

شیعیت نیوز: نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے شام میں ہیلی برن آپریشن کے دوران داعش کے ایک سینیئر رہنماء کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکہ کی قیادت میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے آج (جمعرات) دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی شام میں ہیلی برن آپریشن کے دوران داعش کے ایک رہنماء کو گرفتار کیا ہے۔

اتحادی افواج کے بیان کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص بمب بنانے والے ماہرین میں سے تھا، جو رفتہ رفتہ شام میں نام نہاد داعش کے سرکردہ رہنماؤں میں شمار کیا جانے لگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل

اس سلسلے میں ترکی کی حمایت یافتہ شامی اپوزیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ترکی کی سرحد پر واقع گاؤں ’’الاحمر‘‘ پر اچانک حملہ کیا، جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ تھا۔

ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ ’’سیرین نیشنل آرمی‘‘ کے ترجمان یوسف حمود نے بھی اعلان کیا کہ اس آپریشن میں امریکہ کے بلیک ہاک (Black Hawk) اور شینوک (Chinook) ہیلی کاپٹروں نے شرکت کی اور ابھی تک اس آپریشن کی صورتحال غیر واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قائد علامہ عارف حسینیؒ کی 34 ویں برسی کے موقع پر تجدید بیعت باامام زمان عج کیاجائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں ترک حمایت یافتہ فورسز کے زیر قبضہ علاقوں میں یہ پہلا امریکی ہیلی کاپٹر آپریشن ہے۔

یاد رہے کہ نام نہاد داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحادی افواج نے بھی گذشتہ فروری میں دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے شام اور ترکی کی سرحد پر واقع علاقے میں ہیلی برن آپریشن کے دوران داعش کے رہنماء ابو ابراہیم الہاشمی القرشی کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button