اداکارحمزہ علی عباسی کی عقیدہ ظہور امام مہدی ؑ اور حضرت عیسیٰ ؑ کے خلاف ہرزہ سرائی پر اشتعال
شیعیت نیوز: حمزہ علی عباسی ملعون کوفوری گرفتار کیا جائے،ایکٹر اور ماڈل حمزہ علی عباسی کی شیعہ سنی مسلمانوں کے محکم عقیدےظہور امام مہدی عج اور نبی حضرت عیسی ع کی واپسی کے خلاف کھلم کھلا بکواس ،ظہور امام مہدی عج اور نبی حضرت عیسی ع کی واپسی کو ماننے سے انکار۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی کے مشہور اداکاراورماڈل حمزہ علی عباسی نے مسلمانوں کے مشترکہ عقیدہ ظہورامام مہدی ؑ اور حضرت عیسیٰ ؑ کے خلاف زبان درازی کی ہے ، حمزہ علی عباسی کے اس توہین آمیز عمل پرکروڑوں شیعہ سنی مسلمانوں کےمذہبی جذبات کو بری طرح ٹھیس پہنچی ہے ۔ متفقہ عقیدہ ظہور امام مہدی ؑ اور حضرت عیسیٰؑ کے خلاف بکواس کرنے پر نہ فقط شیعہ سنی مسلمانوں بلکہ ظہور حضرت عیسیٰ ؑ کا عقیدہ رکھنے والے مسیحیوں میں بھی اشتعال پایا جاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ حکمرانوں نے پوری قوم کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
سوشل میڈیا پر فعال صارفین کی بڑی تعداد نےحمزہ علی عباسی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہےکیوںکہ ملعون حمزہ علی عباسی نے سر عام امت مسلمہ کے محکم عقیدے کی توہین اور خلاف ورزی کی ہے ۔ ریاست پاکستان بنیادی عقائد و مشترکات کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو لگام دے ورنہ یہ بات بہت دور نکل جائے گی آج ایک مشہور ٹی وی آرٹسٹ کی جرائت ہوئی ہے اور آئندہ جس کا دل چاہے گا منہ اٹھا کر بکواس کرے گا۔







