مقبوضہ فلسطین

تعمیر و توسیع کے صہیونی منصوبے کے خلاف دیوار بن کر کھڑے ہوں گے، عبدالحکیم حنینی

شیعیت نیوز: حماس کے رہنما عبدالحکیم حنینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کی توسیع ایک ’’جنگی جرم‘‘ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی کا وسیع رقبہ ہتھیا کر قومی پارک بنانے کا منصوبہ ’’ایک نئی سازش‘‘ مسلط کرنا ہے۔

اخباری بیان میں، عبدالحکیم حنینی نے عزم بالجزم کا اظہار کیا کہ فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت ’’ایک ناقابلِ تسخیر دیوار کی طرح اس منصوبے کے سامنے کھڑے ہوں گے۔‘‘

حماس کے عہدیدار نے اس ضرورت پر زور دیا کہ عالمی برادری ، انسانی حقوق کی تنظیمات اور قانونی ادارے اپنی خاموشی توڑیں اور اسرائیلی حکومت کو آبادکاری کے اس جرم سے روکیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جو کچھ طاقت کے ذریعے قبضے میں لیا گیا ہے، اسے طاقت ہی کے ذریعے واپس حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے پیر کے روز اسرائیلی اخبار ہیوم نے مقبوضہ مغربی کنارے میں القدس اور بحیرہ مردار کے درمیان وسیع علاقے پر یہودی بستیوں کی توسیع اور قومی پارک قائم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

ہیوم کے مطابق یہ منصوبہ بطورِ خاص سیاسی اعتبار سے خطے کا چہرہ بدل دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : طلبا پر تشدد کی ذمہ دار النجاح یونیورسٹی کی انتظامیہ ہے، حماس

دوسری جانب حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے منصؤبوں کو آگے بڑھاتے ہوئے دس لاکھ ایکڑ اراضی پر نئی یہودی بستیاں بنانے کی تیاری ہے۔ اسرائیل نے اس سلسلے میں بیت المقدس اور بحر مردار کے درمیان اس منصوبے کی تکمیل فلسطینی زمین سے متعلق قوانین اور انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

ترجمان برہوم کے مطابق فلسطینی عوام کو بے دخل کر کے  یہودی بستیوں کی تعمیر اسرائیل کی فسطائیت اور نسل پرستی اور نوآبادیاتی سوچ  کو ظاہر کرتا ہے ۔ اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم فلسطین کی شناخت  ختم کرنے پر مبنی ہے۔

برہوم نے کہا حماس  اسرائیلی مذموم عزائم اور جارحانہ  کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے اور باور کراتی ہے کہ اسرائیلی کوششیں فلسطینیوں کی عرب شناخت مٹانے اور زمین ہتھیانے میں کبھی کامیاب نہ ہوں گ، نہ ہی یہ فلسطینیوں کے عزم مزاحمت کو کمزور کر سکیں گی۔ ترجمان حماس نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ ہر ممکنہ طریقے سے اسرائیلی سازشوں اور اقدامات کا مقابلہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button