آل سعود و یہود کے مضبوط ہوتے رشتے، اسرائیلی طیارہ ریاض کے ہوائی اڈے پر اترا
شیعیت نیوز: اسرائیل کا ایک طیارہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ہوائی اڈے پر اترا اور تین گھنٹے کے بعد وہ یونان کے لئے روانہ ہوگیا۔
اسرائیلی نیوز چینل کان کے مطابق قبلۂ اول اور غاصب ارض فلسطین کے غاصب اسرائیل کا ایک چارٹر طیارہ منگل کی صبح سعودی دارالحکومت ریاض کے ہوائی اڈے پر اترا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہوائی جہاز تین گھنٹے کے بعد ریاض سے یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے لیے روانہ ہوگیا۔
اسرائیلی صحافی ایتایی بلومنال نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ منگل کی صبح ایک چارٹر طیارہ اسرائیل کے اللد ہوائی اڈے سے پرواز کرکے، اردن کے فضائی راستے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور ریاض ایئرپورٹ پر اترا ہے۔
پچھلے چند روز سے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی برقراری کا سمجھوتہ طے پانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور گزشتہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی طیاروں کی ریاض میں لینڈنگ کی خبریں بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی کارخانے سے خطرناک ایمونیا گیس کا رساؤ ، ٹیکنیکل ساز و سامان کے گودام میں دھماکہ
دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق وہ پاکستانی طلبہ جو سعودی عرب کی جامعات میں پڑھنے کے خواہش مند ہیں وہ اپنی من پسند یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
یہ وظائف پولیٹیکل سائنس، قانون، ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ایگری کلچر، عربی/اسلامک اسٹڈیز اور میڈیا سائنس میں دیے جائیں گے۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا تعلق پاکستان یا آزاد کشمیر سے ہو، یہ وظائف 75 فیصد پاکستان سے آنے والے طالب علموں کو دیے جائیں گے جب کہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ اس سے مستفید ہوسکیں گے۔







