اسرائیلی کارخانے سے خطرناک ایمونیا گیس کا رساؤ ، ٹیکنیکل ساز و سامان کے گودام میں دھماکہ

16 جون, 2022 01:43

شیعیت نیوز: اسرائیل میں ایک کیمیائی کارخانے میں خطرناک ایمونیا گیس کے رساؤ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ دوسری طرف صیہونی حکومت کے زیرقبضہ کریوت حسیدیم صنعتی علاقے میں واقع ٹیکنیکل ساز و سامان کا ایک گودام دھماکے کے باعث نذرآتش ہوگیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی جنوبی تل ابیب میں واقع رحوفوت نامی کار خانے میں گیس کے رساؤ کی تصدیق کی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ خطرناک ایمونیا گیس کے رساؤ کی وجہ سے متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں اور امدادی ٹیموں کو فوری طورپرجائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

تاحال اس حادثے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

غاصب صہیونی حکام عام طور پر ایسے حادثات کو چھپانے کی کوشش کر تے ہیں اور ذرائع ابلاغ بھی سینسر شپ سے کام لیتے ہوئے، تفصیلات جاری نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں : اگلے برس تک امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوجائے گی، ماہرین اقتصادیات

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے زیرقبضہ کریوت حسیدیم صنعتی علاقے میں واقع ٹیکنیکل ساز و سامان کا ایک گودام دھماکے کے باعث نذرآتش ہوگیا۔

منظرعام پر آنے والی رپورٹوں کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے کریوت حسیدیم صنعتی علاقے میں انجینئرنگ اور ٹیکنکل ساز و سامان کا ایک گودام جو ایک ہزار مربع میٹر پر محیط ہے ، نذر آتش ہوگیا۔

اس صنعتی علاقے کے فائر بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر آتش زدگی کے باعث جا‏ئے وقوعہ پر بھاری نفری روانہ کرنا پڑی تاکہ آگ کو اطراف کی عمارتوں تک پھیلنے سے روکا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین میں آتش زدگی کے کئی بڑے واقعات پیش آچکے ہیں۔ اس سے قبل صفد بس اڈے اور صیہونی حکومت کے کیڈٹ کالج میں بھی وسیع پیمانے پر آتش زدگی کا واقعات پیش آئے تھے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت استقامتی کارروائیوں کی مانند آتش زدگی کے واقعات کو بھی چھپانے کی کوشش کرتی ہے تاکہ صیہونی آبادکاروں کو امن و سیکورٹی کا خواب دکھا سکے۔

چونکہ صیہونی معاشرہ مختلف ملکوں کے گوناگوں مہاجرین پر مشتمل ہے اس لئے صیہونی حکومت ہمیشہ اس طرح کی خبروں کو منظر عام پر آنے سے روکنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ غاصب صیہونیوں کی خیالی سیکورٹی کے بھرم کو برقرار رکھ سکے تاہم وہ اکثر اپنے اس مقصد میں ناکام رہتی ہے۔

10:32 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top