اسرائیلی حکام پر ایران کا خوف طاری، صیہونی شہریوں کو ہوشیار رہنے کا حکم

14 جون, 2022 13:51

شیعیت نیوز: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے ایرانی حملوں کے خوف سے ترکی میں مقیم صیہونی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اس ملک کو چھوڑدیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، لوفیگارو اخبار نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپید نے ایک بیان میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران، آنے والے ہفتوں میں استنبول میں مقیم صہیونی شہریوں کے خلاف حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ لہٰذا، صیہونی شہریوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ترکی کے درالحکومت نہ جائیں اور اس شہر سے جلد از جلد نکل جائیں۔

انہوں نے دنیا بھر میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا ذکر کیے بغیر بزعم خود دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے وہ اس کی قیمت ادا کرے گا، اور وہ جہاں بھی ہوں گے، ہم ان کا پیچھا کریں گے۔

صیہونی وزیر خارجہ کی دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں اور خطے کے دیگر ممالک میں ایسے واقعات رونما ہوئے جنہوں نے صیہونی مفادات کو براہ راست نشانہ بنایا اور مغربی و صیہونی میڈیا کی کوششوں کے باوجود اس سے متعلق خبریں لیک ہوئیں اور صیہونیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اسرائیلی حکام کے دعووں کے باوجود وہ ان واقعات کو روک نہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور اسرائیل کے درمیان پس پردہ سائبر جنگ جاری ہے، اسرائیلی عہدیدار

دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے روس- یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین سے 25,000 تارکین وطن کو مقبوضہ فلسطین میں "آباد‘‘ کیا ہے۔

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ شہر حیفا میں زیادہ تر یوکرینی تارکین وطن کے لیے مستقل رہائش قائم کرنے اور ان کی ایک بڑی تعداد کو لیبر مارکیٹ میں ضم کرنے کے لیے کام کیا۔

امیگریشن اور قابض حکومت کی نام نہاد وزارت  خارجہ نے کہا کہ اسرائیلیوں کے زیر قبضہ فلسطین "تمام یہودیوں کے لیے گرم وطن” ہے۔

قابض اسرائیلی ریاست نے اپنے آغاز سے ہی یوکرائنی بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید یہودی آباد کاروں کو واپس لایا۔

یوکرینی تارکین وطن کو سب سے زیادہ جگہ دینے والے شہر حیفا اور جافا ہیں۔

 

4:59 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔