یمن

یمن میں سعودی اتحاد کی مختلف دیگر علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں

شیعیت نیوز: یمن کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی ایک بار پھر ایک سو ترپن بار خلاف ورزی کی ہے۔

خبروں کے مطابق یمن میں سعودی اتحاد نے نئی جنگ بندی کی دسیوں بار خلاف ورزی کی اور یمن کے مختلف صوبوں منجملہ تعز، حجہ، الجوف، صعدہ، الضالع اور مختلف دیگر علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل بین الاقوامی اداروں کو اپنا آلہ کار سمجھتا ہے، سعید خطیب زادہ

سعودی اتحاد نے اسی طرح یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور صوبے مآرب، حجہ، تعز، صعدہ اور مختلف علاقوں پر درجنوں بار گولہ باری کی اور اس طرح مسلسل جنگ بندی کی خلا ف ورزی کی ۔

سعودی اتحاد نے اسی طرح یمن کے مختلف صوبوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کے علاوہ یمنی شہریوں کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں جنگ بندی کی ایسی حالت میں خلاف ورزی کی جا رہی ہے کہ اس جنگ بندی میں دو ماہ کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت فلسطینی عوام کا قانونی حق ہے، فلسطینی گروہ

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے پہلے ہی کہا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بنا پر اب جنگ بندی کا تصور ختم ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے، اسکے علاوہ اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button