ایران

اسرائیل بین الاقوامی اداروں کو اپنا آلہ کار سمجھتا ہے، سعید خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں کو اپنا آلہ کار بھی سمجھتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے اسرائیل کی علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے میں ایک جعلی ، غاصب اور دہشت گرد حکومت کا سامنا ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور جو بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہے اور فلسطینی عوام نے اسرائيل کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

خطیب زادہ نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر ریفائل گروسی کے دورہ اسرائیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو اسرائیل کے اشاروں پر رقص نہیں کرنا چاہیے بلکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔ اسرائیل خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے سیاسی بحران میں نیا موڑ، جعفر صدر وزارت عظمیٰ کی امیدواری سے دستبردار

خطیب زادہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ، بھارتی وزير خارجہ اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ ملاقات اور دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو کی ۔ ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کا دورہ بھارت کامیاب رہا ۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران گرد و غبار کے معاملے کو علاقائی سطح پر حل کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں ایرانی ماحولیات کے ادارے کے اعلی اہلکاروں نے عراق ، کویت، امارات اور بعض دیگر ممالک کا دورہ کیا اور وہاں کے حکام کے ساتھ بات چيت کی ۔

انھوں نے کہا کہ گرد و غبار کا معاملہ علاقائی ممالک کا مشترکہ معاملہ ہے جسے مشترکہ تعاون کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button