اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے پہلے دو روزہ دورے پر ایران روانہ

ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

شیعیت نیوز:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے۔ ایران کے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی ہم منصب اور دیگر حکومتی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔ ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم داخلی خود مختاری چاہتے ہیں ہمارے فیصلے اسلام آباد میں ہونے چاہئیں واشنگٹن میں نہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

گزشتہ روز وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی تھی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دورۂ روس کو تحریکِ عدم اعتماد سے منسلک کرنا ایک غلط فہمی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ پر پاکستان کا مؤقف آج بھی وہی ہے جو پہلے تھا کہ ہم نیوٹرل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button