مشرق وسطی

دمشق ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت جلد بحال ہو گی، شامی وزیراعظم

شیعیت نیوز: شام کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دمشق ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کے بعد تعمیرنو کا کام تیزی سے جاری ہے اور عنقریب اس ایئرپورٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

شام کے وزیر اعظم حسین عرنوس نے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کا معائنہ کرنے کے بعد سرگرم عمل انجینیئروں اور ماہرین سے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کی تعمیرنو کا عمل جلد مکمل کریں تاکہ ایئرپورٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : بی جے پی رہنما کی جانب سے شان پیغمبر اکرم ؐ میں گستاخی کے خلاف ایس یوسی کے تحت میانوالی میں احتجاجی ریلی

انھوں نے اسی طرح دمشق ائیرپورٹ پر مسافروں کے آنے جانے میں سہولیات فراہم کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

بعض ایرلائنز نے اپنی پروازوں کو دمشق ایئرپورٹ کے بجائے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ منتقل کردیا تھا۔

یاد رہے کہ دمشق پر صیہونی حملے کے بعد شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فی الحال تمام فلائٹس منسوخ کر دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام یادگارشہداء سکردو پر تکریم شہداء و خوددار پاکستان کانفرنس کا فقید المثال انعقاد

شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ فنی خرابی کے دور ہوتے ہی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت دہشت گردوں کی حمایت میں آئے دن شام اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے جس کے نتیجے میں جمعے کے روز دمشق ایئرپورٹ کے رنوے اور اس ایرپورٹ کی عمارت کے بعض حصوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد دمشق ہوائی اڈے پر پروازوں کی رفت و آمد بند ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button