اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کا اسرائیل کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے مضافات میں واقع صیہونی بستی کبوتز نیریم میں قابض فوج کے ٹھکانے کو راکٹ سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری طرف عبرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے الجلیل کے فوجی ٹھکانوں کو لبنان کے جنوب سے میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی لبنان پر صہیونی فورسز کا حملہ، رہائشی مکانات کو نقصان

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ کے اسپتالوں، رہائش گاہوں اور عبادت گاہوں پر بے دریغ فضائی اور زمینی حملے شروع کئے ۔

جن میں اب تک 34 ہزار622 فلسطینی شہید جبکہ 77 ہزار867 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button