ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام یادگارشہداء سکردو پر تکریم شہداء و خوددار پاکستان کانفرنس کا فقید المثال انعقاد

13 جون, 2022 00:53

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یاد گار شہداء سکردو پر تکریم شہداء و خوددار پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع سکردو بھرسے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،شرکاء نے ہاتھوں میں قومی وپارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضاء پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے ، امریکا مردہ باد اسرائیل نامنظور ، امریکی غلامی نامنظور جیسے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ شہید انسانی معاشرے کو حیات دیتا ہے ، شہید کے لہو کے رنگ کو کوئی نہیں مٹا سکتا ،آج کایہ اجتماع شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،پاکستان میں تکفیریت کو امپورٹ کیا گیا ، پاکستان کو درندوں اور بھیڑیوں کے حوالے کر دیا گیا، وطن کے بے گناہ بیٹوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی ، ہم نے کہا ہم داخلی خود مختاری چاہتے ہیں ہمارے فیصلے اسلام آباد میں ہونے چاہئیں واشنگٹن میں نہیں ، گلگت بلتستان کی عوام کو پاکستان سے وفاداری کے صلے میں صرف جھوٹے وعدے، دھوکا اور محرومیاں دی گئیں ،اس خطے کے بہادر عوام کو اپنے حق کے لئے میدان میں ثابت قدم رہنا ہو گا ، یہاں عوام کو حقیقی مسائل سے ہٹا کر غیر ضروری مسائل میں الجھایا جاتا ہے ،گلگت بلتستان پاکستان کا سر ہے بغیر سر کے دھڑ باقی نہیں رہ سکتا ،یہ جنت نظیر علاقہ اب تک محرومیوں کا شکار ہے ،گلگت بلتستان کے جائز آئینی حقوق کی جدوجہد کے لئے متحد ہونا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں رسول اکرم ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف شیعہ سنی علماء متحدہوگئے

ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر علامہ آغا سید علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ہم اپنی قوم کو جوابدہ ہیں گلگت بلتستان کے مفادات کا سودا نہیں ہونے دیںگے ،ہم مطالبہ کرتے ہی سکردو کرگل کا باڈر کھولا جائے،سانحہ چلاس ،سانحہ بابو سر کے شہدا ءکے قاتل اب تک آزاد ہیں، گلگت بلتستان کے حق میں آواز بلند کرنے والے جیلوں میں ہیں ،آج کا یہ اجتماع پاک فوج کے شہدا ءکو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے ،پاک فوج کو پیغام دیتے ہیںکہ گلگت بلتستان میں زمینوں کے تنازعے میں فریق نا بنیں، گلگت بلتستان کی عوام اپنی فوج سے محبت کرتی ہےخدارا اپناامیج خراب نا کریں۔پاکستان کے استحکام کے لئے خون کا نذرانہ دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،شہدائےتحریک آزادی کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان سر بلندی کا نعرہ لگایا ،ہم پاکستانیوں کے قاتلوں کے ساتھ مزاکرات کو مسترد کرتے ہیں ،ہم مقتولین کے ساتھ ہیں شہدائے پاکستان کے ساتھ ہیں،بھکاری حکمرانوں کے مقابلے میں خودار لوگ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ حکمران امریکہ کی غلامی کے بغیر نہیںچل سکتے ،یہ ہمارے ملک کے ایٹمی اثاثوں کو بیچنا چاہتے ہیں ،ہم ملک کے کونے کونے میں جائیں گے لوگوں کو آگاہ کریں گے، پاکستان پر امریکہ کا تسلط برداشت نہیں کریں گے، وطن کی قیمت لگائی جا رہی ہے شہدا کے خون کی قیمت لگائی جا رہی ہے جو غیور پاکستانیوں کی کسی صورت قبول نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نبی کریم (ص) کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف آئی ایس او کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم نےکہا کہ ہم ہر صورت گلگت بلتستان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، وفاق گلگت بلتستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوٹی کو مسترد کرتےہیں، ہم گلگت بلتستان کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی تحریک کو جاری رکھیں گے ،کچھ قوتیں علاقے میں نفرت اور علاقائی تعصب کو ہوا دینا چاہتی ہیں ،بلتستان یورنیورسٹی کے متنازعہ وی سی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گےامریکہ نے ہمارے ملک میں مداخلت کی ،ایک ہی مسئلے پر مقتدر قوتوں نے الگ الگ بیانیہ دیا ،سن لو ہمارا نعرہ امریکہ مردہ باد ہےاور یہ نعرہ کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا۔

12:25 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔