بی جے پی رہنما کی جانب سے شان پیغمبر اکرم ؐ میں گستاخی کے خلاف ایس یوسی کے تحت میانوالی میں احتجاجی ریلی
شیعیت نیوز: ہندوستان میں حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیان کیخلاف پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان بھر میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور کانفرنسز منعقد کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نبی کریم (ص) کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف آئی ایس او کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
شیعہ علما کونسل کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت بھر شیعہ علما کونسل میانوالی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مولانا سید انتظار مھدی نجفی نے کی۔ تحفظِ حُرمتِ رسول ریلی امام بارگاہ الحاج غلام محمد شاہ میانوالی شہر سے نکالی گئی۔ ریلی میں عاشقانِ مصطفیٰ (ص) نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔







