عراق

تل ابیب کے مختلف علاقوں پر استقامتی گروہوں کے جوابی حملے

شیعیت نیوز: عراق کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ بئرالسبع اور تل ابیب میں صیہونیوں کے اہم اہداف پر جدید ترین کروز میزائل الارقب داغے ہیں۔

عراق کی اسلامی استقامت نے غزہ کے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یا موسی بن جعفر کے کوڈ ورڈ کے ساتھ میزائل حملہ کیا۔

عراق کی اسلامی استقامت نے بحرالمیت میں صیہونی حکومت کےاہداف پر حملےسے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:حماس کا اسرائیل کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

جس میں کہا گیا ہے غاصبوں کے مقابلے نیز فلسطینی بچوں، خواتین اور بوڑھوں پر غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کے جواب میں ہمارے مجاہدین نے آج جمعے کی صبح بحرالمیت میں ایک اہم ہدف کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

عراق کی اسلامی استقامت نےاپنے بیان میں صیہونی ٹھکانوں پر اپنے حملے جاری رکھنے پرتاکید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button