علامہ شہنشاہ نقوی کا دعا زہرا کی والدین کو عدم حوالگی کی صورت میں ملک گیر احتجاج کا اعلان

13 جون, 2022 00:55

شیعیت نیوز: معروف خطیب و عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے دعا زہراء اور ان کے والدین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دعا زہراء پاکستان کی بیٹی اور شہری ہے، اس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

اپنے ایک بیان میں علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ ہر پاکستانی دعا زہراء کا مسلک، مکتب، مذہب اور فقہ دیکھے بغیر پاکستان کی بیٹی ہونے کے عنوان سے اپنا مثبت کردار ادا کرے، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، لہٰذا اس مسئلے کو مسلک و مکتب سے بالاتر ہوکر دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کسی سازش کے تحت اس مسئلے کو سجایا جا رہا ہے اور کسی بے حیائی کی تحریک کو رواج دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تو پاکستان کے غیرت مند عوام کبھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام یادگارشہداء سکردو پر تکریم شہداء و خوددار پاکستان کانفرنس کا فقید المثال انعقاد

علامہ شہنشاہ نقوی نے پاکستان کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی و فقہی قوانین کے مطابق یہ شادی جائز نہیں، لہٰذا اسلامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے یہ مسئلہ جلد حل نہ کیا گیا تو پھر پاکستان کے باغیرت عوام بلاتفریق اپنی بیٹیوں کی آزادی اور تحفظ کے انتظام کیلئے آئین و قانون کے وضع کردہ دائرے میں اپنے جائز و قانونی حقوق حاصل کرنے کیلئے احتجاج کے عمل میں اتریں گے اور پھر دعا زہراء کے نام پر پاکستان کی ہر بیٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

12:27 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔