اہم ترین خبریںعراق

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے اپنی آٹھویں سالگرہ منائی

شیعیت نیوز: عراقی عوام نے اس ملک کی رضا کار فورس حشد الشعبی کی آٹھویں سالگرہ کا جشن منایا۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں عوام نے اس ملک کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے آٹھویں یوم تاسیس کی مناسبت سے بغداد کی سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔

اس موقع پر عوام اور عوامی رضا فورس کے اراکین کے ہاتھوں میں حشد الشعبی اور دیگر قومی و ملکی مزاحمتی تنظیموں کے پرچموں کے ساتھ ساتھ ایران کا قومی پرچم بھی خوب نظر آئے جو استقامتی محاذ کے حق میں نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک میں سرگرم مزاحمتی محاذ کے اتحاد و اتفاق کا اعلان کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کا تیل اور گیس کی لوٹ مار پر سعودی عرب اور امارات کو سخت انتباہ

رضاکار فورس حشد الشعبی نے اپنی آٹھویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم الشان پریڈ کا بھی اہتمام کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ رضاکار فورس حشد الشعبی 8 سال قبل مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے حکم سے صیہونی و تکفیری ٹولے داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے وجود میں آئی تھی جس میں بلا تفریق مذہب و مسلک مختلف ادیان و مذاہب اور سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے عراقی نوجوان سرگرم عمل ہیں۔

حشد الشعبی نے اپنی شب و روز کی جانفشانیوں سے ملک میں داعش کا قلع قمع کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے جس کے باعث عراق کی یہ مزاحمتی و استقامتی فورس امریکہ کے لئے خار چشم کی حیثیت رکھتی ہے اور امریکہ نے اسکو تحلیل اور ختم کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تاہم وہ اب تک ناکام رہا۔

عراق کی سابق حکومت نے حشد الشعبی کے خلاف امریکی سازشوں کا جواب دیتے ہوئے اسے اپنی قومی فوج کا حصہ قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button