جوہری معاہدے پر مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا ممکن ہے، میخائیل اولیانوف

12 جون, 2022 06:07

شیعیت نیوز: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے ایران جوہری معاہدے پر مذاکرات میں تعطل کو مغربی فریقوں کا غلط فیصلہ قرار دیا اور کہا ہے کہ مذاکرات کے دوبارہ شروع کرنے کے ابھی بھی مواقع موجود ہیں۔

یہ بات روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے ہفتہ کے روز روسی ’’روس 24‘‘ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : دین کے دشمن جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور امریکی اسلام پر عمل پیرا ہیں، علامہ صادق جعفری

انہوں نے کہا کہ 10 جون سے ویانا مذاکرات کی معطلی کو تین مہنے ہو چکے ہیں، مذاکرات کی معطلی ایک غلط فیصلہ تھا جو کہ یورپی یونین اور مغربی وفود کی طرف سے کیا گیا تھا اور ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ 10 مارچ کو جوہری معاہدے کی مکمل واپسی اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق معاہدے کے مسودے پر 99 فیصد سے زیادہ اتفاق کیا گیا تھا، اور صرف چند چھوٹے مسائل باقی رہ گئے تھے، جن پر بھی اتفاق رائے ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : انڈین حکمران جماعت کی ترجمان کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین شرمناک حرکت ہے،علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ اب ویانا میں جوہری معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے، یقیناً موجودہ حالات میں صورتحال مختلف ہے، خاص طور پر ایران کے بارے میں بورڈ آف گورنرز کی حالیہ قرارداد کے بعد، ایران کی طرف سے اس بار کم از کم ایک اور وقفہ ضرور ہوگا۔ لیکن مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونا چاہیے۔

روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے اس بات پر زور دیا کہ ویانا مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے مواقع اب بھی موجود ہیں۔

1:34 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔